18 جولائی، 2011، 11:45 AM

افغانستان کے وسطی صوبے بامیان کا کنٹرول افغان سکیورٹی کے حوالے

افغانستان کے وسطی صوبے بامیان کا کنٹرول افغان سکیورٹی کے حوالے

مہر نیوز- 18 جولائی 2011ء: افغانستا ن میں نیٹو اتحاد نے افغانستان کے وسطی صوبے بامیان کا کنٹرول افغان سکیورٹی فورسز کے حوالے کا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستا ن میں نیٹو اتحاد نے افغانستان کے وسطی صوبے بامیان کا کنٹرول افغان سکیورٹی فورسز کے حوالے کا کردیا ہے ۔افغان صدر حامد کرزائی کی جانب سے مارچ میں کئے گئے اعلان کردہ منصوبے کے مطابق یہ سات علاقوں میں سے پہلا علاقہ ہے جن کا اختیار اب مقامی فوج کو دے دیا گیا ہے۔دو ہزار چودہ میں غیر ملکی افواج کی جانب سے جنگ کے خاتمے سے قبل اختیار کی منتقلی کے اس قدم کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے

News ID 1361230

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha